ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اشتہار تنازعہ معاملہ :کمیٹی کے پاس 97کروڑ کی وصولی کی ہدایت دینے کا حق نہیں:سسودیا

اشتہار تنازعہ معاملہ :کمیٹی کے پاس 97کروڑ کی وصولی کی ہدایت دینے کا حق نہیں:سسودیا

Sat, 01 Apr 2017 11:50:27    S.O. News Service

نئی دہلی،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت ہند کی طرف سے قائم کی گئی جس تین رکنی کنٹینٹ ریگولیشن کمیٹی نے عام آدمی پارٹی سے 97کروڑ روپے اشتہارات کے نام پر وصول کرنے کی ہدایت دی ہے ،اس کے پاس ایسا کرنے کا حق نہیں ہے۔منیش سسودیا نے کہا کہ اس کمیٹی کواس طرح کی ہدایات دینے کا کو ئی حق نہیں دیا گیا ،اس کے باوجود اس نے ہدایت دی۔منیش سسودیا نے کہا کہ دوسری حکومتیں بھی دوسری ریاستوں میں کانفرنس کرتی ہیں ،لیکن ہم نے اشتہارات دے دیا، تو ہم سے پیسہ وصولنے کے لیے کہا جا رہا ہے؟ آج کے اخبار میں کرناٹک حکومت کا اشتہار ہے، جس میں کانگریس کا نام ہے۔منیش سسودیا نے کمیٹی کے تین میں سے دو ارکان پر سوال بھی اٹھایا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ایماندار اور غیر جانب دار لوگوں کی کمیٹی بنائی جائے، لیکن اس کمیٹی میں رجت شرما اور پیوش پانڈے کی ایمانداری اور غیر جانبداری کے بارے میں سب جانتے ہیں۔یہیں نہیں ،سسودیا نے 97کروڑ ادا کرنے کے بارے میں کہا کہ عام آدمی پارٹی سے کس طرح وصولا جائے ؟ کیا عام آدمی نے اشتہارات کے لیے حکم دیا تھا؟واضح رہے کہ دہلی کے ایل جی انل بیجل نے حکم دیا ہے کہ دہلی کی کیجریوال حکومت نے سپریم کورٹ کی گائڈلائنس کی خلاف ورزی کر کے جو اشتہارات دیئے ہیں ان کے لیے سرکاری خزانے سے خرچ کی تلافی عام آدمی پارٹی سے وصول کے کی جائے ۔


Share: